بہروپیا ڈرامہ کا اسکرپٹ میرا لکھا ہوا نہیں

کراچی (شوبز نیوز) ڈراما لکھاری ردا بلال نے نشر کیے جانے والے اپنے ڈرامے بہروپیا سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ڈرامے کا اسکرپٹ تبدیل کردیا گیا، نشر ہونے والا ڈراما ان کا لکھا ہوا نہیں۔ بہروپیا کو نجی ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے، منفرد کہانی اور کرداروں کی وجہ سے اسے جہاں پسند کیا جا رہا ہے، وہیں اس کے کرداروں اور مناظر پر تنقید بھی ہو رہی ہے۔ ڈرامے میں دوسری شادی اور طلاق سمیت دیگر معاشرتی رویوں کو دکھایا گیا ہے، فیصل قریشی اور مدیحہ امام کے کے مرکزی کرداروں پر مبنی ڈرامے کو خواتین کے خلاف تشدد دکھانے کی وجہ سے بھی تنقید کا سامنا ہے۔ڈرامے کی مرکزی کہانی ماہ نور نامی خاتون کے گرد گھومتی ہے، جو دوسری شادی کے بعد یہ دریافت کرتی ہیں کہ ان کے نئے شوہر خوفناک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں