2

بہن کے قاتل کو عمر قید،10لاکھ جرمانہ کی سزا

ساہیانوالہ (نامہ نگار) تھانہ ساہیانوالہ پولیس کی جانب سے چالان کیے جانے دو ملزمان کو مختلف عدالتوں سے جرم ثابت ہونے پر سزا سنا دی گئی ایڈیشنل سیشن جج رانا تنویر احمد نے تھانہ ساہیانوالہ میں درج قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ایاز عادل کو عمر قید اور 10لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی ملزم ایاز عادل نے تھانہ ساہیانوالہ کے مقدمہ نمبر 24/34 بجرم34.302.311.201ت پ میں غیرت کے نام پر اپنی بہن آمنہ سمیع کو قتل کیا تھا جس کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عدالت سے سزا سنا دی گئی دوسرا مقدمے میں منشیات فروش کو ایڈیشنل سیشن جج محمد راشد نے تھانہ ساہیانوالہ کے مقدمہ نمبر24/09بجرم9cمیں ملزم علی حسن کو 9سال قید اور80ہزار روپے جرمانہ کی سزا دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں