بیجوں کی خریداری کے اہداف مقرر

رحیم یارخان(نامہ نگار) پنجاب سیڈ کارپوریشن نے مختلف فصلات کے بیجوں کی خریداری و پیداواری اہداف مقرر کر دیئے۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن نے بیجوں کی خریداری کے اہداف میں گندم 401200 من، بیج چنا 12000 من، تیل دار اجناس کے بیج 4025 من، بیج جوا 5000 من، چارہ جات میں برسیم 5000 من، لوسرن بیج 2000 من اور مٹر کے بیج 900 من مقرر کئے گئے جبکہ پیداواری اہداف میں بیج دھان 70000 من، بیج کپاس 30000 من، بیج مونگ 20000 من، بیج مکئی سنتھیٹک و ہائبرڈ 50500 من اور تل کا بیج 2000 من مقرر کیے گئے ہیں،پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ہیڈ آفس میں کراپ بریڈرز و زرعی ماہرین کے اہم اجلاس میں زرعی ماہرین کی قیمتی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب سیڈ کارپوریشن نے مختلف فصلات کے بیجوں کی خریداری و پیداواری اہداف مقرر کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں