بیروزگار افراد کیلئے ای ٹیکسی اسکیم شرع کرنیکا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) پنجاب میں پہلی ای ٹیکسی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے الیکٹرک گاڑیاں فراہم کرنے والی کمپنیو ں نے ای ٹیکسی اسکیم میں بھرپور دلچپسی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور میں وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ ہاس میں ای ٹیکسی پر تجاویز اور مشاورت کے لیے سیمینار منعقد ہوا۔سیمینار میں مختلف سرکاری محکموں، الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں، ٹرانسپورٹرز اور اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔سیمینار میں ای ٹیکسی کیلئیالیکٹرک گاڑیوں کی اقسام، قیمتوں، سروس اور تکنیکی معاملات پر گفتگو کی گئی۔ای ٹیکسی سمیت دیگر الیکٹرک گاڑیوں کیلئے چارجنگ اسٹیشنز، بیٹر یو ں کے معیار اور اسپیئر پارٹس کی آسانی سے فراہمی پر مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے اعلان کے مطابق بیروزگار افراد کے لیے ای ٹیکسی اسکیم شروع کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ای ٹیکسی اسکیم میں ایسی گاڑیاں فراہم کرنا چاہتے ہیں جو قیمت میں نسبتا کم مگر معیار میں بہترین ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں