بیرونی سرمایہ کاری ہونے سے پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجا ب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہا ہے کہ آ ئی ایم ایف اورگردشی قرضو ں سے نجات حاصل کئے بغیر پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی ممکن نہیں۔حکومتی اخراجات کم اور انڈ سٹری کو مشکلات سے نکالنے کیلئے اہم فیصلے کئے جائیں-ان کاکہناتھاکہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں گردشی قرضہ ایک اہم مسئلہ ہے اس شعبے کاگردشی قرضہ ایک ہزار 400ارب تک کیسے پہنچ گیاہے ؟-پاورکمپنیوں کے ساتھ ازسرنومعاہدوں کے باوجوداس کے اثرات عوام اور باالخصوص اندسٹری تک نہیں پہنچ سکے گردشی قرض بنیادی طور پر ایک ایسا قرض ہے جو توانائی کی سپلائی کی زنجیرمیں عدم ادائیگی کی وجہ سے پیداہوتا ہے-انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف اگرچہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے لئے بھرپورکوشش میں مصروفِ عمل ہیں مگرابھی تک دکھائی نہیں دے رہی جب بیرونی سرمایہ کاری ہوگی تو پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہوگااوربے روزگاری بھی ختم ہوگی آ ئی ایم ایف سے مستقل طور پر نجات بھی مل جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں