بیرون ملک جانے کا جھانسہ دیکر دوست نے دوست کے1کروڑ ہتھیا لئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) بیرون ملک جانے کا جھانسہ دیکر دوست نے دوست کے ایک کروڑ روپے ہتھیا لئے۔ رقم کی واپس کا مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد انکاری ہو گیا’ محلہ جمیل ٹائون چھتری والا چوک کے رہائشی محمد عمر نے تھانہ غلام محمد آباد میں درخواست گزارتے ہوئے بتایا اس کا قریبی دوست ملزم یاسر نثار سکنہ سیف آباد نے اس کے پاس آیا کہ کاروبار کیلئے بیرون ملک بھجوانے اور ویزہ وغیرہ اور کاروبار کیلئے1کروڑ کی رقم ادھار مانگی تو ذاتی تعلقات کی وجہ سے روبرو گواہان اس کو ایک کروڑ روپے کی رقم ادا کر دی، بعد ازاں بیرون ملک بھیجا اور نہ ہی رقم کی واپس کی ۔ رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو لعت و لعل کے بعد 60لاکھ اور 40لاکھ کے دو چیک دیئے۔ جو کہ مقررہ تاریخ کو بنک اکائونٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے کیش نہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں