19

بیرون ملک شادی نہ کرنے کے مشورے پر صنم جنگ تنقید کی زد میں

لاہور (شوبز نیوز) شادی کے بعد خود امریکا میں جا کر بسنے والی اداکارہ صنم جنگ کی جانب سے لڑکیوں کو بیرونِ ملک مقیم افراد سے شادی نہ کرنے کا مشورہ دینے پر مداحوں نے کڑی تنقید کی۔اداکارہ اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ امریکا کی ریاست ہوسٹن میں مقیم ہیں۔ ایک انٹرویو میں صنم جنگ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک رہنے والے لڑکے سے کبھی شادی نہ کریں، پاکستان کو مت چھوڑیں، مجھ پر بھروسہ کریں آپ کو پاکستان کو بہت یاد کریں گے۔تاہم مداحوں کو ان کا یہ مشورہ ایک آنکھ نہ بھایا اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ مداحوں کے مطابق انہوں نے خود تو بیرون ملک رہنے والے لڑکے سے شادی کرلی اور اب یہ دوسروں کو روک رہی ہیں۔ تاہم کچھ مداحوں نے صنم جنگ کی باتوں سے اتفاق بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں