بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام،اشتہاری عمران وینس پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی سی ڈی مدینہ ڈویژن کے انچارج سب انسپکٹر علی اکرام گورائیہ نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم عمران وینس کو لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ یاد رہے کہ ملکھانوالہ کا رہائشی عمران وینس کچھ عرصہ قبل ملائیشیا فرار ہو گیا تھا اور ویزہ ختم ہونے پر چند روز قبل واپس آیا اور دوبارہ ویزہ حاصل کر کے بیرون ملک فرار ہونے والا تھا کہ سی سی ڈی کے انچارج نے عملہ کے ہمراہ لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر چھاپہ مار کر قابو کر کے فیصل آباد منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق عمران وینس نے فیصل آباد میں جرائم پیشہ افراد پر مشتمل نیٹ ورک بنا رکھا ہے اور اس نے تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ میں لیگی کارکن رمیض کے قتل کیس میں بھی مبینہ طور پر ملوث تھا اور پکڑے جانیوالے شوٹر نے دوران تفتیش عمران وینس بارے سنسنی خیز انکشاف کئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں