بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے مراعاتی پیکج متعارف

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف نے تارکین وطن سے کیا گیا وعدہ پورا کرنیکا فیصلہ کر لیا ، وفاقی حکومت سولہ اوورسیز پاکستانیوں کو سول اعزازات دے گی ۔ بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے مراعاتی پیکج بھی متعارف کرایا گیا ہے۔دنیا بھر میں مقیم ممتازاوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازات سے نوازا جائے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سولہ اوورسیز پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی تقریب میں سول ایوارڈز دیئے جائیں گے۔ وفاقی حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے مراعاتی پیکج بھی متعارف کرا دیا۔ تارکین وطن اور اہلخانہ کے لیے خصوصی مراعات پر مشتمل جامع پیکج ملے گا۔ اوورسیز پیکج میں جدید سیکیورٹی خصوصیات سے مزین نیکسٹ جنریشن ممبرشپ کارڈ شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں