40

بیرون ملک پاکستانیوںکی طرف سے بھیجی گئی رقم میں 31 فیصد اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف)بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں کی جانب سے بھیجے گئے ترسیلاتِ زر میں31.30فیصد کا نمایاں اضافہ ، اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2024میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں3.0ارب ڈالر کی رقم وطن آئی جبکہ فروری 2024میں 2.25 ارب کی رقم وطن بھیجی گئی تھی اس طرح فروری کی نسبت مارچ میں ترسیلات زر کا اضافہ31.30فیصد ہے ،گذشتہ سال مارچ 2023 میں 2.54ڈالر کی ترسیلات زر وطن آئی تھیں اس طرح مارچ میں گذشتہ سال کی نسبت ترسیلات زر میں اضافہ 16.4 فیصد ہے ،اسٹیٹ بینک کے مطابق ۔ مالی سال 24 کے 9 ماہ جولائی تا مارچ کے دوران کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں21.0 ارب ڈالر کی رقم آئی، جو مالی سال23 کے ابتدائی نو مہینوں کے 20.8 ارب ڈالر کی نسبت 0.9 فیصد زیادہ ہے۔مارچ2024 کے دوران ترسیلاتِ زر زیادہ تر سعودی عرب (703.1 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (548.5ملین ڈالر)، برطانیہ (461.5 ملین ڈالر)، اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ (372.5 ملین ڈالر)سے موصول ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں