37

بیرون ممالک سے آنے والوں کیلئے کوویڈ سرٹیفکیٹ کی شرط ختم

لاہور(بیوروچیف)بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے کوویڈ سرٹیفکیٹ کی لازمی شرط ختم کر دی گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نیکوویڈ کی پابندیوں کے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا، بیرون ملک سے روانگی اور پاکستان آمد پر منفی رپورٹ کی شرط بھی ختم کر دی گئی۔بورڈنگ سے پہلے یا آمد پر برطانیہ، خلیج اور دیگر ممالک سے سفر کرنے والے مسافروں کی کوویڈ کی 2 فیصد سکریننگ کو بھی ختم کر دیا گیا، نئی ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں