بیرون ممالک سے200 سے زائد پاکستانی بے دخل

جدہ /واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور امریکا سمیت مختلف ممالک سے 200 سے زائد پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیاامیگریشن ذرائع کے مطابق امریکا، چین، ترکی، زمبابوے اور سینیگال سمیت مختلف ملکوں سے مزید 220پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے، وطن واپسی پر ان مسافروں میں سے 12کو کراچی میں گرفتار کرلیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق 19سے 21جنوری تک 48گھنٹوں میں سسٹم میں آن لائن ویزا ظاہر نہ ہونے پر ایک، ویزا منسوخ ہونے پر ایک، دوبارہ داخلے کی اجازت نہ ملنے پر ایک، بلیک لسٹ ہونے پر 3اور بھیک مانگنے پر جیل سے رہا کرکے 17پاکستانیوں کو سعودیہ سے بے دخل کیا گیا۔ اس کے علاوہ پاسپورٹ گم ہونے پر 2، زائد المیعاد قیام پر 3، کفیل کے بغیر ملازمت کرنے پر 16، کفیل کی شکایت پر 17اور مختلف وجوہات کی بنا پر 12پاکستانیوں کو سعودیہ سے بے دخل کیا گیا ہے۔ امریکا میں ایمرجنسی سفر پر روکے گئے 2مسافروں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ زمبابوے امیگریشن سے روک کر 3مسافروں کو واپس بھیج دیا گیا جب کہ قبرص، پریٹوریا، قطر، یوگنڈا اور چین سے 6افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ امارات میں جیل سے نکال کر ایمرجنسی دستاویزات پر 103پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔ادھر انسانی اسمگلروں کا نشانہ بن کر پاکستان سے سینیگال پہنچے 2مسافروں کو وطن واپس بھیج دیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں