بیرون ممالک سے63پاکستانی بیدخل

کراچی (بیوروچیف) سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ملائشیا اور عراق سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 63پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا جنہیں کراچی پہنچنے پر قانونی کاروائی کے بعد گھروں کو روانہ کر دیا گیا۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے بلیک لسٹ ہونے پر 4بھکاری یا ہاروب ہونے پر 15اور زائد المیعاد قیام پر 10پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔ممنوعہ تارکینِ وطن ہونے پر ملائشیا سے 16پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔غیر قانونی داخلے اور زائد المیعاد پر عراق سے 11پاکستانیوں کو ایمرجنسی پاسپورٹ پر پاکستان بھیجا گیا۔یو اے ای سے 4پاکستانیوں کو بے دخل کر کے پاکستان بھیجا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں