63

بیرون ممالک کے سٹوڈنٹ ویزوں میں بڑے پیمانے پر فراڈ

لاہور(بیورو چیف) طلبا سے بیرون ممالک کے تعلیمی ویزوں میں بڑے فراڈ پر ایچ ای سی حرکت میں آگیا، والدین اور طلبا کیلئے الرٹ جاری کر دیا۔ ایچ ای سی کے مطابق متعدد شہروں میں جعل ساز خود کو کنسلٹنٹ ظاہر کرتے ہوئے تعلیمی کنسلٹنسی اورسٹوڈنٹ ویزا پروسیسنگ کے شعبے میں طلبا سے فراڈ کر رہے ہیں۔ان جعل سازوں کے گروہ وسطی ایشیائی ریاستوں میں تعلیمی ویزوں میں دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔طلبہ اور والدین کسی بھی کنسلٹنسی یا ایجنسی کی خدمات میں شامل ہونے سے پہلے اس کی ساکھ اور ٹریک ریکارڈ کی اچھی طرح تحقیق اور تصدیق کریں۔ان کی سرکاری ویب سائٹ چیک کریں، جائزے پڑھیں اور قابل اعتماد ذرائع سے سفارشات حاصل کریں۔یونیورسٹیوں، پروگراموں، اسکالرشپس، یا ویزا کی ضروریات سے متعلق کسی بھی دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق کریں۔ درست معلومات کے لیے متعلقہ تعلیمی اداروں یا سرکاری سفارت خانے اور قونصل خانے سے رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں