49

بیلٹ پیپرز کی چھپائی3فروری تک مکمل ہوگی

اسلام آباد(بیوروچیف)قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں اور الاٹ شدہ انتخابی نشانات پر مشتمل بیلٹ پیپرز کی طباعت کا کام فارم 33کی شکل میں کل 14جنوری سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جو 3فروری تک مکمل ہو گا،سکیورٹی پرنٹنگ پریس سندھ بلوچستان جنوبی پنجاب کے بیلٹ پیپرز چھاپے گا۔ملک بھر کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے تمام حلقوں کے امیدواروں کے بیلٹ پیپرز خصوصی کاغذ پر طبع ہونگے۔ اس خصوصی کاغذ میں کرنسی نوٹ کی طرح سکیورٹی فیچرز رکھے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے بیلٹ پیپرز زیادہ سے زیادہ تین فروری تک طبع کر دیئے جائیں اور اسکے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان ان طبع شدہ کروڑوں بیلٹ پیپرز کو پاکستانی فوج کی نگرانی میں ہر ضلع میں پہنچائے جائیں گے جبکہ پرنٹنگ کا کام فوج کی نگرانی میں ہو گا۔ ہر پرنٹنگ پریس پر فوج موجود رہے گی۔ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام کسی پرائیویٹ پرنٹنگ پریس سے کرنے کی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چاروں صوبوں کے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں موجود ایک ایک ممبر کے ساتھ مشاورت سے ممانعت کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں