بیل گاڑی کی ٹکر’1شخص جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) تفصیلات کے مطابق چک نمبر 344گ ب کے رہائشی عدنان خالد اپنی اہلیہ شازیہ بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر 346 گ ب سے واپس گائوں جا رہے تھے کہ لنک روڈ پر سامنے سے آنے والی بیل گاڑی سے ٹکرا گئے۔ حادثے کے نتیجے میں عدنا ن خالد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ شازیہ بی بی کو شدید چوٹیں آئیں اور سانس لینے میں دشواری کے باعث ایمبولینس عملے نے فرسٹ ایڈ دینے کے بعد فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ منتقل کر دیا۔حادثے کے بعد بیل گاڑی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس تھانہ چٹیانہ نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں