بیماریوں کیخلاف قوت مدافعت مضبوط بنانے کے طریقے

کراچی ( بیو رو چیف )مو سم سرما کا آغاز ہوتے ہی درجہ حرارت میں کمی آنے کی وجہ سے لوگوں کے انفلوئنزا وائرس کا شکار ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور ایسی صورتحال میں قوت مدافعت کا مضبوط ہونا ضروری ہوتا ہے ماہرین صحت سردیوں میں قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے لیے کچھ مخصوص غذائی اجزا کو اپنی خوراک میں شامل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ادرک طویل عرصے سے اپنی شفا بخش خصوصیات کے لیے مشہور ہے، اس میں اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش سے نجات دلانے والے مرکبات ہوتے ہیں جو مدافعتی نظام کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ادرک کا قہوہ بنا کر اس میں شہد ڈال کر بھی پیا جا سکتا ہے یا روزانہ اپنے کھانے میں بھی ادرک کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہلدی کو گرم دودھ میں ملا کر پیا جائے تو یہ بیماریوں کے خلاف مزاحمت اور جسم کے مدافعتی نظام کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے۔دار چینی بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرنے میں بھی مدد کرتی ہے اور اسی لیے یہ سردیوں میں ایک بہترین انتخاب ہے۔ دار چینی کا قہوہ بنا کر اس میں شہد ڈال کر بھی پیا جاسکتا ہے یا اسے کھانوں میں بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ماہر ین صحت ناک کی بندش کو کم کرنے اور مدافعتی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے روزانہ ایک کپ پودینے کی چائے پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔سبز چائے پولی فینول سے بھرپور ہوتی ہے جو قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے اور جسم کو مختلف بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتی ہے۔ماہر ین صحت روزانہ ایک یا دو کپ بغیر چینی کے سبز چائے پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔ان جڑی بوٹیوں کے استعمال کے ساتھ ساتھ، مضبوط قوت مدافعت کو برقرار رکھنے کے لیے متوازن غذا بھی ضروری ہے۔ سردیوں کے پورے موسم میں مدافعتی نظام کو صحت مند رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدگی سے ورزش اور پرسکون نیند بھی ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں