67

بیماری اور گھریلو جھگڑوں سے تنگ ڈاکٹر نے خود کشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بیماری اور گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر ہومیو پیتھک ڈاکٹر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ سرگودھا روڈ پر واقع باوا چک گلی نمبر9کے رہائشی ہومیو پیتھک ڈاکٹر شہباز عرصہ دراز سے بیمار تھا’اس وجہ سے وہ چڑچڑے پن کا شکار ہو گیا۔اس بناء پر اس نے ان حالات سے دل برداشتہ ہو کر اس نے کمرہ میں بند کر کے کنپٹی پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا’ فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ کمرہ میں پہنچے تو ڈاکٹر شہباز خون میں لت پت پڑا تھا جس پر پولیس کو اطلاع کی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں