65

بیماری کے ستائے،45سالہ شخص کی پھندہ ڈال کر خودکشی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بیماری سے تنگ آ کر 45سالہ شخص نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ روشن والا کے علاقہ 296 رب یاسر ٹائون کے رہائشی 45سالہ سلیم ولد نذیر کافی عرصہ سے بیمار تھا، علاج معالجہ کروانے کے باوجود بھی صحت یاب نہ ہوا، ادویات مہنگی ہونے کے باعث علاج معالجہ میں دشواری پیش آ رہی تھی، جس پر بیماری اور حالات سے دل برداشتہ ہو کر سلیم نے گلے میں پھندا ڈال کر کمرہ کے پنکھے سے جھول گیا، جب کافی دیر تک سلیم کمرہ سے باہر نہ آیا تو اہل خانہ نے کمرہ میں جا کر دیکھا تو اس کی چھت سے نعش لٹک رہی تھی، اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں