بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے سوا لاکھ امراء بھی مستفید

اسلام آباد (بیوروچیف) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سے ایک لاکھ 20 ہزار ٹیکس دہندگان کے فائدہ اٹھانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) ایک لاکھ 20 ہزار ٹیکس دہندگان کے مستفید ہونیکا انکشاف ہوا ہے جنہیں اس پروگرام سے 4ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔ایک لاکھ 20ہزار ٹیکس دہندگان میں سے 30ہزار 307افراد براہ راست ایکٹو ٹیکس لسٹ میں شامل ہیں جبکہ 88 ہزار 892 افراد میں سے بیوی یا شوہر میں سے ایک ایکٹو ٹیکس دہندگان لسٹ کا حصہ تھا۔آڈٹ حکام نے بی آئی ایس پی سے غیر مستحق افراد کو فائدہ دینا غیر قانونی قرار دیتے ہوئے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل پبلک اکائونٹس کی ذیلی کمیٹی میں بی آئی ایس پی سے سرکاری افسران کو اربوں روپے کے کیش ٹرانسفر ہونے کا انکشاف سامنے آیا تھا۔پی اے سی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر معین عامر پیر زادہ کی زیر صدارت ہوا جس میں تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا تھا۔دوران اجلاس آڈٹ حکام نے انکشاف کیا تھا کہ سیکڑوں سرکاری افسران اور بیوروکریٹس بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کا فنڈز ہڑپ کر گئے، متعدد سرکاری افسران ان کی شریک حیات اور پنشنرز بھی بی آئی ایس پی کے بینیفشری ہیں جب کہ سرکاری ملازمین اس پروگرام کے بینیفشری نہیں ہو سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں