104

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین میں رقم کی تقسیم جاری

صفدرآباد(نامہ نگار)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈخواتین میں رقم تقسیم ہونے کا عمل جاری ہے ،سحری کے اوقات سے ہی دور دراز دیہات سے خواتین آکر ان شاپس پر بیٹھ جاتی ہیں۔دیکھا گیا ہے کہ یہ خواتین اکیلی نہیں ہوتیں بلکہ ان کے ساتھ مرد بھی ہوتے ہیںجو کہ موٹر سائیکلوں پر آتے ہیں،کئی تو کاروں پر بھی ہوتے ہیں۔اس سے پتا چلتا ہے کہ یہ مستحق بھی ہین یا نہیں۔ان کو کوئی پوچھ بھی نہین سکتا کیونکہ ان کا نام رجسٹرڈ ہو چکا ہے اور یہ بڑے عرصہ سے یہ رقم وصول کر رہی ہیں ۔ظاہر کہ اس مین غریب بھی شامل ہو نگے لیکن بات یہ ہے کہ رقم لینے آنے والی خواتین بٹر مارکیٹ میں واقعہ دکانوں کے باہر کہیں آس پاس کھڑی رہتی ہیں یا کسی جگہ بیٹھ جاتی ہیں اور وہ منظر یا سین دیکھنے کو ملتا کہ خواتین کی تذلیل کیسے ہوتی ہے۔اصل بات یہ کہ ان خواتین کو صرف پیسے چاہیں بے شک سارا دن کھڑا ہونا پڑے۔حکومت کو یہ طریقہ فوری طور پر ختم کر کے رقم ان کے بنک اکائونٹس میں منتقل کرنی چاہیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں