62

بینظیر انکم پروگرام سے رقم لینے والے پنشنرز کیخلاف کارروائی

اسلام آباد(بیوروچیف)وفاقی حکومت کا پنشن کیساتھ بینظیر انکم سپورٹ سے رقم وصول کرنے والے ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا، ریٹائرڈ ملازمین کی فہرست طلب کرلی گئی ہے، ڈبل رقم لینے والوں کیخلاف مقدمات درج کیے جائینگے۔تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن کے معاملے پر حکومت نے پنشن کیساتھ بینظیرانکم سپورٹ سے رقم وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت داخلہ نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی درخواست پر اداروں کو اجازت دے دی ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ تمام اداروں میں ریٹائرڈ ملازمین کی پروفائلنگ کی جائے گی اور جائزہ لیا جائے گا کون سے افسر پنشن اور بینظیرانکم سپورٹ سیرقم وصول کررہے ہیں۔ ایف آئی اے نے مزید کہا کہ رقم بٹورنیوالوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے اور ملازمین سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم برآمد کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں