32

بینظیر بھٹو کی 70ویں یوم پیدائش پر چنیوٹ میں تقریب کا اہتمام

چنیوٹ (نامہ نگار)ضلعی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی چنیوٹ کامریڈ سجاد اقبال نے پریس ریلیز جاری کی ہے بسلسلہ70ویں سالگرہسابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بینظیر بھٹو شہید 23 جون بروز جمعہ *ضلعی سیکٹریریٹ پیپلزپارٹی سرگودھا روڑ چنیوٹ میں سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 70ویں سالگرہ کا کیک کاٹاگیا،محترمہ کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔تقریب کی صدارت ضلعی صدر پیپلزپارٹی چنیوٹ، سید علی رضا زیدی نے کی جس کے مہمانان گرامی میاں ارشد جمیل ممبر صوبائی قونسل پنجاب،محترمہ ڈاکٹر فخرالنساء امیدوار برائے MPA پی پی 96،سیٹھ محمد عاطف SVP ضلع چنیوٹ۔ ملک فیضان علی سٹی صدر پیلز پارٹی چنیوٹ۔سجاد اقبال کامریڈ ضلعی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پیپلز پارٹی چنیوٹ۔جاوید اقبال گلفام تحصیل صدر بھوانہ اورسید طاہر عباس شاہ تھے۔سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے محترمہ بینظیر بھٹو کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قائد نے وطن عزیز کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں ہم ان کی سالگرہ کے موقع پر تجدید عہد کرتے ہیں کہ ان کے لخت جگر بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مظبوط سے مظبوط تر کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں