بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام میں رجسٹریشن کا طریقہ

اسلام آباد (بیوروچیف) بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام میں رجسٹریشن کا آسان طریقہ کار اور شرائط سامنے آگئی۔ بینظیر تعلیمی وظائف میں جن بچوں کی رجسٹریشن کروانی ہے ان کو ساتھ لے کر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے قریبی دفتر چلے جائیں، متعلقہ افسر کو بچوں کا ب فارم اور بی آئی ایس پی میں پہلے سے اندراج شدہ موبائل نمبر فراہم کریں،متعلقہ افسر رجسٹریشن کرکے آپ کو انرولمنٹ سلپ جاری کرے گا۔ مہیا کردہ سلپ بچوں کے سکول سے پر کروائیں، کلاس ٹیچر اور ہیڈ ٹیچر کے کوائف کا اندراج لازمی ہے، سلپ پر کروانے کے بعد واپس بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں جمع کروائیں،اس سلپ میں بچوں کی کلاس، سیکشن، کلاس ٹیچر کا نام اور ٹیچر کے کوائف کا اندراج لازمی ہے، انرولمنٹ سلپ کی تصدیق کے بعد آپ کا وظیفہ جاری کردیا جائے گا۔علاوہ ازیں تعلیمی وظیفہ کے لیے بچے کی سکول میں 70فیصد حاضری لازمی ہے، بچے کا سکول تبدیل کرنے کی صورت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو آگاہ کرنا لازمی ہے۔طلبا کی والدہ کا بینظیر کفالت کے لیے اہل ہونا لازمی ہے، نادرا کا جاری کردہ بچوں کا ب فارم ہونا چاہیے۔ بچوں کی عمر کی حد پرائمری میں 4 سے 14سال ہو، سیکنڈری میں 8سے 18سال اور ہائر سیکنڈری میں 13سے 22سال عمر ہونی چاہیے۔طالبات کے لیے پرائمری میں 3ہزار، سیکنڈری میں 4ہزار اور ہائر سیکنڈری میں 5ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے، طلبا کے لیے پرائمری میں 2500، سیکنڈری میں 3500اور ہائر سیکنڈری میں 4500روپے دیے جائیں گے۔ پرائمری تعلیم کی تکمیل پر بچیوں کو تین ہزار روپے کا خصوصی بونس دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں