بینکنگ کورٹ سےFIAکی لیڈیSIکو اغوا کرنے کی کوشش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ سول لائن کے علاقہ بینکنگ کورٹ کی عدالت کے باہر سے ایف آئی اے کی لیڈی سب انسپکٹر کو اغواء کرنے کی کوشش’ منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ملزمان کی عدالت کے باہر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے اس کی گاڑی سے پرس اور دیگر کاغذات چھین کر فرار ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق ایف آئی اے کی لیڈی سب انسپکٹر فریال خان نے بتایا کہ وہ تاریخ پیشی کیلئے بینکنگ کورٹ ٹو میں پیشی کے بعد باہر نکلی تو وہاں پر موجود منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ملزمان رضوان باری’ ریاست وغیرہ نے مجرمانہ نیت سے اسکو اغواء کرنے کی کوشش کی، سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے عزت کو مجروح کیا اور دست وگریبان ہو گئے تو عدالتی عملہ نے موقع پر پہنچ کر جان بخشی کروائی۔، ملزمان اس کی گاڑی سے پرس اور دیگر کاغذات چوری کر کے لے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں