بینکوں میں رقم جمع کروانے والوں کے لئے خوشخبری

اسلام آباد (بیوروچیف) نادرا ای سہولت کے ذریعے ملک کے تمام بینکوں میں شہری اب رقوم جمع کرواسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ اور ایل اور ون لنک کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے بعد ملک بھر کے 50سے زائد بینکوں کے اکائونٹس میں رقم جمع کروائی جاسکتی ہے۔معاہدے کی تقریب میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ اور چیئرمین نادرا نے شرکت کی۔ ملک بھر میں پھیلے ای سہولت کے 9ہزار سے زائد فرنچائز پر سہولت دستیاب ہوگی، رقم جمع کروانے والے افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی۔نادرا کا کہنا ہے کہ ملکی خدمات تک رسائی بہتر ہوگی، ڈیجیٹل بینکنگ خدمات کا دائرہ وسیع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں