بینکوں کو گھریلو صارفین پر انحصار کرکے نئی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے

کراچی (بیوروچیف) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے پاکستان بینکنگ ایوارڈ 2025 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم دسویں ایوارڈ کی تقریب منارہے ہیں، ہمارا ہدف بیکنگ انڈسٹری کو مضبوط اور جدید بنانا ہے، اس خواب کو پانے کے لئے ہمیں محنت کرنی ہو گی، ہمارا بینکنگ سیکٹر منافع بخش ہے، حکومت نے اپنے اہداف پورے کیے اور گزشتہ سال سرپلس میں رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر کو ڈپازٹ کو بڑھانا،نوکریوں میں اضافے کیلئے کوشش کرنی ہے ، اگلے 10 سال جدت کے ہیں جوبینکنگ سیکٹرز کو اپنانے ہیں، حکومت نے مسلسل 2 سال پرائمری سرپلس حاصل کر کے مالیاتی ہدف عبور کر لیا، مشکل معاشی حالات کے باوجود فِسکل مینجمنٹ میں نمایاں بہتری آئی، ملک کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری سے بیرونی فنانسنگ کی رسائی بڑھنے کی امیدہے، حکومتی قرض لینیکی ضرورت کم ہونے کا امکان ہے۔ان کا کہناتھا کہ بینکوں کو گھریلو قرضوں پر انحصار کم کر کے نئی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، نجی شعبے کے لیے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں، کاروبار،صنعت اور گھرانوں کی فنانسنگ کی طرف توجہ دینے کی اپیل کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں