بینک سے رقم نکلوانے والا لُٹ گیا

کراچی (بیوروچیف)بینکوں سے رقم لیکر نکلنا شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا جبکہ کراچی کے علاقے گلشن جمال میں کارسوارشہری سے 35 لاکھ روپیلوٹے جانے کی واردات کی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔رپورٹ کے مطابق منگل کوشاہراہ فیصل تھانے کے علاقے گلشن جمال میں کارسوارشہری سے35لاکھ روپیلوٹے جانے کی واردات کی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق 2 موٹرسائیکل سوار3مسلح ملزمان شہری کا تعاقب کرتے ہوئے گلشن جمال تک پہنچے، مسلح ملزمان کو دیکھ کرشہری نے گاڑی لاک کرلی۔ایک ملزم نے اسلحہ کے زورہرشہری کو گاڑی میں ہی محصورکردیا، ملزمان نے پستول کے بٹ مارکرشہری کی گاڑی کا شیشہ توڑ دیا، ملزمان کو گاڑی سے رقم سے بھرابیگ نکال کر فرارہوتیدیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ شہری محمود آباد کے نجی بینک سے رقم لے کرنکلنے والا شہری گلشن جمال پہنچا تھا۔مسلح ملزمان شہری گھر کی دہیلزسے 35 لاکھ روپے لوٹ کرفرارہوئے تھے، پولیس کے مطابق واردات کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جا سکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں