5

بینک منیجرز سکیورٹی انتظامات کو مزید مستحکم کریں

جڑانوالہ(نامہ نگار) ایس پی جڑانوالہ ڈویژن ضیا الحق کی بینک مینجرز کو سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ،تفصیلات کے مطابق ایس پی جڑانوالہ ڈویژن نے بینک مینجرز کے ساتھ سکیور ٹی کے حوالہ سے میٹنگ کا انعقاد کیا۔اس میٹنگ کا مقصد بینکوں کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا اور اس میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کرنا تھا۔ ایس پی جڑانوالہ ڈویژن نے بینک مینجرز کو سکیورٹی کے حوالے سے مفصل ہدایات دیں اور اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنی سکیورٹی انتظامات کو مزید مستحکم کریں۔بینکوں کے داخلی و خارجی راستوں پر میٹل ڈیٹیکٹرز اور سکیورٹی کیمروں کی تنصیب کریں تاکہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے بینک میں داخلے کو روکا جا سکے اور اس کی نگرانی کی جا سکے۔ایس پی جڑانوالہ ڈویژن کا کہنا تھا بنک مینجرز پولیس کے ساتھ رابطہ میں رہے مشکوک افراد کے بارے میں پولیس کو بروقت مطلع کریں عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا اور کسی بھی نا خوشگوار واقع سے بچانا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں