بیوٹیفکیشن کی آڑ میں8بازاروں کے بزنس کو تباہ نہ کیا جائے،بابر احمد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) صدر انجمن تاجران راجباہ روڈ بابر احمد نے کہا ہے کہ فیصل آباد کی تاریخ میں پہلی بار آٹھ بازاروں کی بیوٹیفکیشن کی آڑ میں دانستہ طور پر آٹھ بازاروں کے بزنس کو تباہ و برباد کیا جارہا ہے۔ہر پندرہ دن بعد ضلعی انتظامیہ کی پالیسی بدل جاتی ہے اور پالیسی سازوں کو خود سمجھ نہیں آرہی کہ وہ کر کیا رہے ہیں اور اسکا نتیجہ کیا نکلے گا۔فیصل آباد کے آٹھ بازاروں کو چند سرکاری افسران کی تجربہ گاہ بنا دیا گیا ہے ۔انکے جو جی میں آئے وہ کر رہے ہیں آج سے پہلے فیصل آباد کے چھوٹے تاجر اور دوکاندار کو اس قدر مجبور اور بے بس نہیں دیکھا گیا ۔لوگوں کے لئے رزق حلال کمانا مشکل کر دیا گیا ہے۔اور اس سارے تماشہ کا نام اصلاحات اور بیوٹیفکیشن رکھا گیاہے۔حقیقت میں یہ آٹھ بازاروں کی تباہی اور بربادی کا منصوبہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں