45

بیوٹی پارلر میں آتشزدگی ، دوشیزہ سے زیادتی ، 4 خواتین اغواء

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈاکوئوں کا گروہ مقامی تاجر سے کار’ زمیندار سے ٹریکٹر ٹرالی چھین کر فرار’ اوباش نوجوان کی دوشیزہ سے زیادتی’ دو سگی بہنوں سمیت 4خواتین اغوائ، کینال روڈ پر بیوٹی سیلون میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا تفصیل کے مطابق مقامی تاجر محمد نعمان اپنے دوست کے ہمراہ لاہور سے فیصل آباد آ رہا تھا جب وہ پی ایم سی موڑ کے قریب پہنچا تو کار سوار ڈاکوئوں نے روک لیا، اسلحہ کے زور پر کار میں بیٹھ گئے اور جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے شاہ کوٹ کے قریب اتار کر کار’ نقدی اور فون چھین کر لے گئے۔ تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ 282 گ ب کے زمیندار چوہدری امین نے بتایا کہ وہ ٹریکٹر ٹرالی پر جا رہا تھا کہ راستے میں چار مسلح ڈاکوئوں نے روک کر اسکی مشکیں باندھ کر کھیتوں میں پھینک کر ٹریکٹر لیکر فرار ہو گئے۔ جبکہ تاندلیانوالہ کی رہائشی رانی بی بی نے بتایا کہ وہ گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم شان گھر داخل ہوا اور زبردستی ہوس کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا۔ جڑانوالہ کے علاقہ 119 گ ب کی رہائشی کشور بی بی نے بتایا کہ اسکی جواں سالہ بیٹیاں فرزین اور نورین بازار جا رہی تھی کہ اوباش افراد اغواء کر کے لے گئے۔بٹالہ کالونی کے علاقہ پیپلزکالونی نمبر2کے رہائشی زاہد نے بتایا کہ اسکی جواں سالہ بیٹی نلکہ سٹاپ کالج گئی گھرواپس نہ آئی جسے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا تھانہ ساندل بار کے علاقہ 113ج ب کے رہائشی رضوان نے بتایا کہ اسکی اہلیہ کو بازارجاتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا، علاوہ ازیں کینال روڈ پر پائپاں والا پل کے قریب بلیووارڈ مارٹ میں واقع بیوٹی سیلون میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچراورقیمتی سامان جل کر خاکسترہوگیا اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پا لیا۔علاوہ ازیں سول ہسپتال میں زیرعلاج 64سالہ قیدی امان ولد ارشد زندگی کی بازی ہارگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں