بیوہ اور یتیم بچوں کی کفالت کیلئے رحمت کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے بیوہ خواتین اور یتیم بچوں کی کفالت کے لیے ایک نیا فلاحی منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے منصوبے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔حکام کے مطابق بیوہ خواتین اور یتیم بچوں کی سرکاری کفالت کے لیے شفاف ڈیجیٹل سسٹم تیار کیا گیا ہے تاکہ مستحق افراد تک مالی امداد براہ راست اور شفاف طریقے سے پہنچائی جا سکے۔منصوبے کے تحت مستحق خاندانوں کو ایک لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے جبکہ کارڈ کے ذریعے بیوہ خواتین کو ایک لاکھ روپے اور یتیم بچوں کو25،25ہزار روپے دیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب رحمت کارڈ پراجیکٹ کا باضابطہ آغاز عید کے فورا بعد کیا جائے گا۔اس حوالے سے معاون خصوصی برائے عشر و زکو راشد نصر اللہ نے وزیراعلی کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ پنجا ب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بیوہ خواتین اب محتاج نہیں رہیں گی اور حکومت ان کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، پنجا ب کے وسائل پر ہر شہری کا برابر حق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں