بیوہ خاتون کی بیٹے کی بازیابی کیلئے مریم نواز سے درخواست

لاہور (بیوروچیف) بٹگرام کی بیوہ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپنے 15 سالہ بیٹے کی بازیابی کے لیے درخواست کردی، خاتون نے آئی جی پنجاب، وزارت داخلہ اور دیگر حکام سے استدعا کی اس کے پانچ ماہ سے لاپتہ بیٹے صدام کو بازیاب کرایا جائے۔بیوہ خاتون نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ان کا بیٹا صدام یکم دسمبر 2024کو راولپنڈی کے ایک ہوٹل سے لاپتا ہوا تھا۔خاتوں کا کہنا تھا کہ 25جنوری کو نیوتھانہ راولپنڈی میں گمشدگی کا مقدمہ درج کروایا گیا تاہم اب تک مقدمے کے حوالے سے کوئی عملی کارروائی نہیں کی گئی۔ صدام کی والدہ نے کہا کہ وہ ہوٹل کے آس پاس بچے کی تلاش کیلئے گئی تو ہوٹل مالک نے دھکے دے کر اور پولیس بلا کر ان کو وہاں سے بھگا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں