بیوی،2بچوں اور سسر کا قاتل مبینہ مقابلے میں مارا گیا

لاہور(بیوروچیف) ہیئر بیدیاں روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران اپنی بیوی، دو بچوں اور سسر کو قتل کرنے والا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم عمران کے خلاف ہیئر تھانے میں مقدمہ نمبر 2730/25زیر دفعہ 302درج تھا۔ ملزم نے 15 پر کال کرکے اعتراف کیا تھا کہ اس نے اپنی بیوی، بچوں اور سسر کو قتل کردیا ہے اور اب وہ چوکی انچارج نادرآباد کو قتل کرنے جا رہا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کی لوکیشن ٹریس کی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ اسی دوران عمران نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ملزم عمران اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں سے ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں