38

بیوی بچوں پر تشدد کا ملزم پولیس حراست میں ہلاک

بوریوالا(نامہ نگار) بورے والا میں بیوی اور بچوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنانے والا آئس کے نشے کا عادی ملزم قاضی احمد پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر ہلاک ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم قاضی احمد نے اپنی بیوی بچوں کو3ماہ سے یرغمال بنا رکھا تھا جس کے دوران انہیں شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔پولیس نے4روز قبل15گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد بیوی اور بچوں کو بازیاب کراتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ شب ملزم کو اس کے گھر ایم بلاک سے خنجر اور پستول کی برآمدگی کے بعد واپس لے جایا جا رہا تھا کہ اس نے پولیس کانسٹیبل سے سرکاری گن چھیننے کی کوشش کی جس کے دوران کشمکش میں گولی چل جانے سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔زخمی ملزم کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی چل بسا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں