بیوی نے خاوند سے جھگڑ کر گھر کو آگ لگا دی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) خاوند سے جھگڑ کر خاتون نے گھر کو آگ لگا دی، ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، اسی دران بھاری مالیت کا گھریلو سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مدینہ ٹائون کے علاقہ محمدی چوک میں خاتون نے خاوند سے جھگڑ کر مٹی کا تیل ڈال کر گھریلو سامان کو آگ لگا دی، کمرہ میں موجود بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں