بیوی نے زہر دیکر شوہر کو مارڈالا،گرمی سے محنت کش چل بسا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بیوی نے زہر دیکر شوہر کو مار ڈالا’ فیکٹری میں کام کرتے محنت کش چل بسا’ چک جھمرہ پولیس نے خطرناک اشتہاری ملزم شانی ڈھلوں کو گرفتار کر لیا’ قاتلانہ حملوں میں خاتون سمیت 4افراد لہولہان ہو گئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ 408گ ب میں گھریلو ناچاقی پر بیوی حلیمہ بی بی نے ساتھیوں سے ملکر شوہر شوکت علی کو زہر دے دیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قاتلہ بیوی کی تلاش شروع کر دی ہے۔ کھرڑیانوالہ کے علاقہ میں واقع نجی فیکٹری میں کام کرتے ہوئے مبینہ طور پر ذہنی معذور نوجوان فواد ولد طارق سکنہ 109رب شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے نڈھال ہو کر گر پڑا، موقع پر موجود افراد نے بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لا رہے تھے کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔ جبکہ تھانہ چک جھمرہ کے سب انسپکٹر توقیر اختر نے ماتحت عملہ کے ہمراہ دوران گشت سیم پل کے قریب مشکوک موٹرسائیکل سوار کو رُکنے کا اشارہ کیا تو ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش کی تو تاہم پولیس پارٹی نے علاقہ کو گھیرا میں لیکر اشتہاری ملزم شانی ڈھلوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ علاوہ ازیں بلوچنی کے علاقہ 66رب میں معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان نے عالم شیر’ ندیم وغیرہ نے فائرنگ کر کے رانی بی بی کو بری طرح زخمی کر دیا۔ دیگر واقعات میں گولیاں لگنے سے 50رب کا رافع ولد بلال’ پیپلزکالونی میں اسد اور غلام محمد آباد کے علاقہ رحمت ٹائون میں مہران کے چچا کو گولیاں مار کر بری طرح زخمی کر دیا، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں