بیوی کا قاتل شوہر’ اس کا بھائی اور والدہ گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر پولیس نے 4سال سے مطلوب خاتون کے قاتل دو بھائیوں اور والدہ کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ 215 رب میں 4 سال قبل 8مئی 2022ء کو گھریلو جھگڑے پر مشتعل شوہر عمران نے اپنے بھائی عامر اور والدہ پٹھانی بی بی کے ہمراہ بیوی فرزانہ بی بی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور زہر دیکر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ تاہم ایس ایچ او تھانہ صدر محمد علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے ایس ایچ او اور اسکی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں