بیوی کو بالوں سے پکڑ کر خاوند کا بہیمانہ تشدد

گوجرہ( نامہ نگار)بیوی کوبالو ںسے پکڑکر تشدد کا نشانہ بنانے والا مقدمہ کی زدم میں آگیا۔ چک نمبر355ج ب کی گلنازنے تھانہ نواں لاہور میں مقدمہ درج کراتے ہو ئے موقف اختیارکیاہے کہ اس کے خاوند ظہیر عباس نے اس کوبالوں سے پکڑکر گھسیٹتے ہو ئے تشددکا نشانہ بنایاہے جس کے شور واویلہ پر بعض افراد موقع پر جمع ہو گئے جنہوں نے منت سماجت کر کے اس کی جان بخشی کروائی ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں