بیوی کو زندہ جلانیکی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور (بیورو چیف) گھریلو تنازع پر بیوی کو زندہ جلانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق ملتان تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں پڑوسیوں نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر کال کی، کالر نے بتایا کہ ایک شخص اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے اور پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کر رہا ہے،ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی متحرک ٹیم نے فوری طور پر فیلڈ پولیس اور ریسکیو 1122کو موقع پر روانہ کیا، پولیس اور ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو فوری تحفظ فراہم کیا اور بروقت طبی امداد کی فراہمی کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے فوری گرفتار کر لیا گیا، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ترجمان سیف سٹی نے کہا کہ ظلم و زیادتی کا شکار خواتین ایمرجنسی 15پر کال کر کے 2دبا کر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کے نمائندے سے فوری رابطہ کر سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں