بیوی کے ذریعے شوہر کو قتل کروانے والا آشنا گرفتار

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار)سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی خصوصی ہدایت پر تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس نے بیوی کے ذریعے شوہر کو قتل کروانے والے آشنا کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل اقصی نامی خاتون نے اپنے خاوند شاہد کو نشہ آور چیز پلا کر گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔ واقعہ ابتدا میں ایک پیچیدہ کیس بن چکا تھا، تاہم ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ انسپکٹر رضوان شوکت نے غیر جانبدار، مثر اور بروقت تفتیش کے ذریعے کیس کو بریک تھرو تک پہنچایا۔دورانِ تفتیش ملزمہ اقصی نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنے آشنا عدیل کے اکسانے اور منصوبہ بندی پر اپنے شوہر کو قتل کیا۔ ملزمہ کے بیان کی روشنی میں پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم عدیل کو گرفتار کر لیا۔ٹھیکریوالہ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی اور قانون سے کھیلنے والوں کے لیے فیصل آباد پولیس زیرو ٹالرنس پالیسی پر یقین رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں