بیوی کے قاتل کو موت اور10لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے تھانہ سٹی کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے اپنی بیوی کے قاتل خاوند کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ سٹی کی حدود میں ایک سال قبل گھریلو ناچاکی پر واجد حسین نے اپنی بیوی سمعیہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج رجسٹرڈ ہوا تھا پولیس نے مقدمہ میں نامزد ملزم کو گرفتار کرکے ٹھوس شوائد کیساتھ چالان کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی اشتغاثہ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد صفدر نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم خاوند کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں نامزد ملزم کو سزا ملنا حق اور انصاف کی فتح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں