بیوی کے منع کرنے پر شوبز انڈسٹری چھوڑ دی تھی’ عبدالباسط خان

لاہور (شوبز نیوز) ماضی کے مقبول اداکار عبدالباسط خان نے دو دہائیوں کے بعد انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بیوی کے منع کرنے اور روکنے کے بعد اداکاری چھوڑی دی تھی۔عبدالباسط خان نے 1980 کے بعد پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے اداکاری کا آغاز کیا تھا، اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ سرکاری ملازمت بھی کرتے رہے۔عبدالباسط خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اداکاری ذریعہ معاش کے لیے نہیں کی بلکہ شوقیہ طور پر کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں