بیٹوں کو ذاتی فون نہیں دیا’ کڑی نگرانی کرتا ہوں

لاہور (شوبز نیوز) معروف اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ انہوں نے آج تک بیٹوں کو ذاتی موبائل فون نہیں دیا، فونز کے علاوہ ان کے پاس کچھ آلات ہیں لیکن اس باوجود وہ بیٹوں پر کڑی نظر رکھتے ہیں حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں احسن خان نے بچوں کی پرورش، ان کی آن لائن سرگرمیوں سمیت ان کے دیگر مسائل پر بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو کوئی چیز دلوانا اور ان کے چہرے پر خوشی دیکھنا کوئی کامیابی نہیں بلکہ عارضی خوشی ہوتی ہے، اس لیے بچوں کو ایسی تربیت نہیں کی جانی چاہیے کہ وہ چھوٹی چھوٹی چیزوں کے لیے ضد کرنے لگیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں