بیٹی کا رشتہ بہت سوچ سمجھ کر ہی کروں گی، فضا علی

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ و ٹی وی میزبان فضا علی نے اپنی بیٹی فرال کے لئے شوہر منتخب کرنے کی حکمت عملی شیئر کردی۔اپنے شو میں بات کرتے ہوئے فضا علی نے کہا کہ جب میں اپنی بیٹی فرال کی شادی کروں گی تو میں اس لڑکے کے گھر جا کر اس کو دیکھوں گی، اس کے دوستوں سے ملوں گی، اس کی زندگی کے طرز عمل اور رویے کو دیکھوں گی، اور اس کے ساتھ وقت گزار کر یہ جانچوں گی کہ وہ دوسروں کے ساتھ کیسا سلوک کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس کے رویے کو خاص طور پر خواتین کے ساتھ دیکھوں گی اور اگر وہ میری بیٹی کے لیے مناسب ہو گا تو ہی میں اس سے شادی کرنے کا فیصلہ کروں گی۔فضا علی کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر بہت سراہا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں