بیٹی کے کردار پر شک،باپ نے5بچوں اور بیوی کو قتل کر ڈالا

سرگودھا (نامہ نگار) سرگودھا کے نواحی علاقے بھاگٹانوالہ میں شوہر نے مبینہ طور پر کلہاڑی کا وار کرکے بیوی سمیت 5بچوں کو قتل کردیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم یٰسین کو اپنی بیٹی کے کردار پر شک تھا جس کے پیش نظر ملزم نے مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار سے اپنے 4 بیٹے، ایک بیٹی اور بیوی کو قتل کردیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد ملزم نے خود کو بھی زخمی کرلیا جس کے بعد اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شدید زخمی ہے اس کی حالت بہتر ہونے پر اس سے تفتیش کی جائے گی۔دوسری جانب لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں جب کہ مقتول بچوں کی عمریں ایک سے 16 سال کے درمیان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں