بیٹے کی شادی کے دوران کیا ہوا تھا؟ اسما عباس نے بتا دیا

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے بیٹے کی شادی کے دوران پیش آئے واقعے سے متعلق کہانی بیان کردی۔نجی ٹی وی کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں اداکارہ اسما عباس نے کہا کہ دونوں بیٹے نے میری مرضی سے شادی کی یہ بیٹے احمد کی پہلی محبت کی شادی تھی سب کچھ تیاریاں کرلی تھیں، زارا کو بلایا اور کہا کہ تمہیں اب نوک پلک سنوارنی ہے۔اداکارہ کے مطابق ایونٹ ایک ہی کرنا تھا، مہندی وغیرہ نہیں تھی ایک ایونٹ 12 سے لے کر 7 بجے تک کرنا تھا۔اسما عباس نے بتایا کہ ہم نے ایک جگہ بنائی تھی جس میں مرحومین کی تصاویر لگائی ہوئی تھیں، ایک سائیڈ پر کھانے کا انتظام کیا گیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں