19

بیٹے کے قتل کے 6 روز بعد باپ بھی قتل

کراچی (بیوروچیف) کورنگی نمبر 4 میں امام بارگاہ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی شخص دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، 6 روز قبل مقتول کے بیٹے کو بھی اسی علاقے میں فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا تھا۔اس حوالے سے ایس ایچ او عوامی کالونی نے بتایا کہ مدد گار 15 پولیس کو اطلاع ملی تھی کورنگی 4 نمبر کلو چوک صغرا امام بارگاہ کے قریب ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ہے جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی شخص کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال روانہ کیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں