بیڈمنٹن پلیئر نے بھارت میں ناقص انتظامات کا بھانڈا پھوڑ دیا

ڈنمارک (سپورٹس نیوز) ڈنمارک کی خاتون ٹینس اسٹار میابلچ فیلڈ نے بھارت میں منعقد ہونے والے انڈین اوپن میں ناقص انتظامات کا بھانڈا پھوڑ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈنمارک سے تعلق رکھنے والی اسٹار بیڈمنٹن پلیئر میابلچ فیلڈ کا کہنا ہے کہ دارالحکومت دہلی میں موجود اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم کی حالت بہت ہی ناقص تھی۔عالمی نمبر 23 کھلاڑی میا نے اسٹیڈیم کی حالتِ زار پر شدید تنقید کے ساتھ دہلی شہر میں پھیلی آلودگی پر بھی کڑی تنقید کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون بیڈمنٹن پلیئر نے جمعرات کو سنگل رانڈ میں شکست کے بعد ہفتے کو سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔وہ اس دورے میں پیٹ کے انفیکشن کا شکار بھی ہوگئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں