35

بیڈمنٹن کھلاڑی کا اچانک انتقال’دوران کھیل منہ کے بل گرگیا

یوگیکارتا(سپورٹس نیوز)بیڈمنٹن کھلاڑی میچ جیتنے کی کوشش کے دوران اچانک میدان میں گر کر انتقال کر گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیاکے یوگیکارتا صوبے میں ایشیائی بیڈمینٹن ٹورنامنٹ کے دوران17سالہ چینی کھلاڑی ژانگ ژی کھیل کے میدان میں گر کر موت کی نیند سوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کی موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، تاہم بیڈمنٹن کی ایشیائی اور چینی گورننگ باڈیز نے ان کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ ژانگ ژیجی جو یوگیا کارٹا ، انڈونیشیا میں منعقدہ بیڈمنٹن ایشیا جونیئر چیمپئن شپ کے مینز سنگلز مقابلوں میں اپنی ملک کی نمائندگی کر رہے تھے۔ شام کے وقت ایک میچ کے دوران اچانک کورٹ پر گر گئے۔ کھلاڑی کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ دم توڑ چکے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں